
مشہور و معروف انڈین اداکار کا انتقال
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ہو رہی ہے ،جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر بھارتی اداکار رضا مراد کی موت سے متعلق خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
اداکار کے اہل خانہ یا ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ، جس کی وجہ سے اس خبر کی حقیقت جاننا مشکل ہے تاہم اس سے قبل بھی اداکار کی موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہو چکی ہیں جس کے باعث رضا مراد کے چند مداح اس خبر کو بھی جھوٹی قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب کچھ مداحوں نے اس خبر کو سچ مان کر اداکار کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔